پیونگ یانگ19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا نے ایک انتہائی طاقتور راکٹ انجن کا نیا تجربہ کیا ہے۔ اس کمیونسٹ ملک کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے لیے طاقتور راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ پیونگ یانگ حکومت گزشتہ برس دو جوہری تجربوں کے علاوہ متعدد میزائل ٹیسٹ کر چکی ہے۔